الخدمت فاؤنڈیشن نے لاہور میں گزشتہ کل یتیم بچوں کی عید کی خوشیاں دوبالا کرنے کے لئے انھیں عیدی اور تحائف دینے کی ایک تقریب منعقد کی جہاں بہت ہی اعلی درجے کے انواع و اقسام کے ذائقے اور کھانوں سے بھرپور افطاری کا بھی اہتمام تھا. تقریب کی یہ بھی خاص بات تھی کہ اس میں اولڈ ایج ھومز میں رهنے والے بوڑھے مرد و خواتین کو بھی خصوصی طور پر بلایا گیا اور عید کے تحائف دیے گے.
بچوں اور بڑوں کے لئے برگرز، کیک، سویٹس، بریانی، سموسے، پکوڑے، مختلف جوس اور بہت سی دیگر روایتی کھانے کی چیزیں وافر مقدار میں موجود تھیں.
بچوں کےلئے آئس کریم کی وین موجود تھی. سخت گرمی میں بچوں نے آئس کریم کو دل کھول کر انجواے کیا.
ہر بچے کو پانچ سو عیدی کے علاوہ دیگر تحائف بھی ملے.
بچوں کی تفریح کے دو کلاون بھی موجود تھے جن کے ساتھ بچوں نے خوب تفریح کی اور تصاویر بنوائیں.
اولڈ ایج ھومز مین رھنے والے بزرگوں کو بھی تحائف سے نوازا گیا.
اس تقریب کی منفرد بات یہ تھی کہ اس کے انتظامات میں بہت سی دیگر سمال چیریٹیز، سٹوڈنٹ سوسائٹز اور کاروباری ادارے شریک تھے جن کے ینگ ورکرز نے بہت جذبے کے ساتھ کھانے اور تحائف کا اہتمام کیا اور اس خوبصورت تقریب کو کامیاب بنانے میں کردار ادا کیا.
* آپ بھی ہمیں اپنی راۓ دے سکتے ہیں کہ ہم کس طرح ان باہمت بچوں کی تعلیم، تربیت اور فلاح و بہبود کو مزید بہتر بنا سکتے ہیں.